اسماعیل حاجی اپنے دفتر میں

اسماعیل حاجی

این ایل پی ماسٹر پریکٹیشنر، ریلیشن شپ اینالسٹ، مصنف، شاعر

یعنی نیورو لنگوسٹک پروگرامنگ۔ سادہ الفاظ میں یہ انسان کے خیالات، زبان، جذبات اور رویوں کے باہمی تعلق کو سمجھنے اور بہتر بنانے کے لیے استعمال ہونے والی تکنیکوں کا مجموعہ ہے۔

کن مسائل پر کام ہوتا ہے

کچھ ایسی مثالیں جو زیادہ تر لوگ اپنے آپ میں پہچان لیتے ہیں۔

  • تعلقات میں بہتر تفہیم
  • اعتماد کی کمی اور جھجھک
  • منفی سوچ اور محدود کرنے والے عقائد

مکمل فہرست اور طریقہ کار دیکھیں

مختصر احوال

  • 3شائع شدہ کتابیں
  • 10اسناد اور تربیتی کورس
  • 2026این ایل پی ماسٹر پریکٹیشنر

کلام سے

ملال ہے مجھے، لیکن ملال کیسا ہے؟

یہ دل بجھا تو نہیں پھر نڈھال کیسا ہے؟

یہاں تو کوئی کسی کا نہیں، کبھی بھی نہیں

تمھیں یہ آج کسی کا خیال کیسا ہے؟

ہوا کے رخ پہ جلائے تھے تم نے میرے خواب

اب آکے پوچھتے کیوں ہو کہ حال کیسا ہے؟

ہمیں تو ہار کے بھی مسکرانا آتا ہے

تمھاری جیت میں بولو کمال کیسا ہے؟

اڑان بھرتے ہوئے تو بڑے عزائم تھے

تو پھر یہ راہ میں یکدم زوال کیسا ہے؟

غزل

کلام